مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صنعاء کی جانب سے مکہ مکرمہ پر حملے سے متعلق سعودی حکام کے جھوٹے دعوے کے ردعمل میں، مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے اور یمن کے خلاف جارحیت میں شرکت پر اکسانے کے خلاف یمنی علماء نے آج ملک کے دارالحکومت صنعاء میں ایک پریس کانفرنس کی اور یمن کی جانب سے اسلامی مقدسات کی بے حرمتی سے متعلق سعودی عرب کے الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔
اس کانفرنس میں جاری کیے گئے بیان میں یمنی علماء نے یمن کی جانب سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے سے متعلق سعودی حکومت کے دعوے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور سراسر جھوٹ قرار دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے لیے حقیقی خطرہ امریکی اور مغربی فوجی اڈوں کی موجودگی، سعودی عرب کی فضائی حدود کا اسرائیلی طیاروں کے لیے کھلا ہونا اور حج سے متعلق تنصیبات اسرائیلی کمپنیوں کے حوالے کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ